بھارتی سفارتخانےکے ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبی، ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج
فائل فوٹواسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے ناظم الامورکی دفترخارجہ میں طلبی ہوئی۔پاکستان نے ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا۔ترجمان دفترخارجہ کہتے ہیں کہ بھارتی فوج ایل اوسی پر جان بوجھ کرشہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور گرواہلوالیاکو ڈی جی ساؤتھ ایشیا زاہد حفیظ چوہدری نے طلب کیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ روز،دودھنیال،رکھ چکری ،چڑی کوٹ اوربروھ سیکٹرزپرشدید فائرنگ کی جس سے ایک بچہ شدید اورچار شہری شدید زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ شہری آبادی کے خلاف مارٹر گولے، بھاری توپ خانہ اورخودکار اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں سال549 مرتبہ قابض بھارتی فوجوں نے ایل اوسی کی خلاف ورزی کی ہے۔بھارتی فوج نے 2003 سیز فائرمعاہدے اوربین الاقوامی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات علاقائی امن و سلامتی کےلئے شدید خطرہ ہیں۔ کشیدگی بڑھا کربھارت مقبوضہ کشمیر سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو کام کرنے کی اجازت دی جائے ۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔